اِنَّ ذٰلِکَ فِیْ کِتٰبٍ ط ”یہ وہی کتاب ہے جسے ”اُمّ الکتاب“ بھی کہا گیا ہے ‘ یعنی اللہ تعالیٰ کے علم قدیم کی کتاب۔اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ ”تمہیں یہ مشکل معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایک چیز کا علم کیسے رکھتا ہے لیکن اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل امر نہیں ہے۔