آیت 121 اُولٰٓءِکَ مَاْوٰٹہُمْ جَہَنَّمُز وَلاَ یَجِدُوْنَ عَنْہَا مَحِیْصًا ۔وہاں سے بھاگنے کا انہیں کوئی راستہ نہیں ملے گا۔ دوسری طرف اہل ایمان کی شان کیا ہوگی ‘ اگلی آیت میں اس کی تفصیل ہے۔ دو گروہوں یا دو پہلوؤں کے درمیان فوری تقابل simultaneous contrast کا یہ انداز قرآن میں ہمیں جگہ جگہ نظر آتا ہے۔