حق کو ماننا خدا کو ماننا ہے اور حق کو نہ ماننا خداکو نہ ماننا۔ جب بھی آدمی حق کو نہ مانے تو وہ کسی نہ کسی چیز یا شخصیت کے بل پر ایسا کرتا ہے ۔ ایسا ہر بھروسہ جھوٹا بھروسہ ہے۔ کیوںکہ اس دنیا میں خداکے سوا کسی کو کوئی اختیار حاصل نہیں۔ فیصلہ کے دن ایسے لوگوں کو بچانے والا کوئی نہ ہوگا۔ کیوں کہ بچانے والا تو صرف خدا تھا اور اس کی حمایت کو انھوں نے پہلے ہی سرکشی کرکے کھودیا۔